ابنا: جرمن وزير خارجہ گيڈ وسٹرولے نے جمعرات کو کابل ميں ايران کےوزير خارجہ علي اکبر صالحي سے ملاقات ميں کہا کہ مشترکہ فيصلے تک پہنچنے کے لئے ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے لئے حالات انتہائي مناسب ہيں۔ انہوں نے اميد ظاہر کي کہ ايران اور گروپ پانچ جمع ايک اس مناسب موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے، ماسکو مذاکرات کو کاميابي سے انجام ديں گے۔ اسلامي جمہوريہ ايران کے وزير خارجہ علي اکبر صالحي نے بھي اس ملاقات ميں اميد ظاہر کي ہے کہ اٹھارہ اور انيس جون کو ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان ہونےوالے مذاکرات سے فريقين مطمئن ہوں گے۔ وزير خارجہ علي اکبر صالحي، افغانستان اجلاس ميں شرکت کے بعد ايران واپس لوٹ آئے۔ايران کے وزير خارجہ نے کابل ميں اسي طرح افغانستان ، برطانيہ ، ترکي ، تاجيکستان ، پاکستان ، اور قزاقستان کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتوں ميں علاقائي و عالمي تبديليوں پر تبادلہ خيال کیا۔افغانستان علاقائي اجلاس ، پندرہ علاقائي ممالک اور بارہ غير علاقائي ملکوں کے وزرائے خارجہ نيز کئ عالمي تنظيموں کے نمائندوں کي شرکت سے کابل ميں منعقد ہوا۔......./169
14 جون 2012 - 19:30
News ID: 322432
جرمني کے وزير خارجہ نے ، اسلامي جمہوريہ ايران اور گروپ پانچ جمع ايک کے درميان مسائل کے حل کے لئے حالات کو مناسب قرار ديا ہے۔